2025-10-04@17:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«ا ئوٹ ہونے والے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ویب ڈیسک : موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب کار اور مزدا میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا، تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
اپنے ایک بیان میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر...
شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی جس میں چچا محفوظ رہا جبکہ متوفی فضل الرحمان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گبول ٹاؤن طارق کامران نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ فضل رحمٰن ولد عمر خطاب...
کراچی: شہر قائد میں نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب اور شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب منگل کی الصبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان...
اپنے ایک انٹرویو میں سابق صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ، نتین یاہو کے ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر شروع کی گئی اور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 2006ء سے 2009ء تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے "ایھود اولمروٹ" نے غزہ میں "نتین یاہو" کی حالیہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں نتین یاہو کے انسانیت سوز جرائم غیر قانونی اور قابل احتساب ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن میگزین اشپیگل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم میں حکومتی عہدوں پر براجمان کوئی بھی شخص واضح طور پر یہ...
نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر...
فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ آخری فوٹو شوٹ کرنے والے اسٹائلسٹ نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو میں دانش مقصود نے بتایا کہ میں نے دس ماہ قبل حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔ دانش مقصود نے بتایا کہ حمیرا اصغر سے آخری گفتگو اکتوبر میں واٹس ایپ پر ہوئی تھی۔ انھوں نے شوٹ کی تعریف کی اور وہ کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود نے انکشاف نے کیا کہ ہماری ٹیم نے حمیرا کو فوٹو شوٹ...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔
کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان چھانگ(شِنہوا)دریائے گان کے اوپر صبح کی دھند چھائی ہوئی تھی جب 16 چپو ایک ساتھ پانی کو چیر رہے تھے۔ سوژو یونیورسٹی میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم عبدالسمیع ڈھول کی تھاپ پر ’’ہے ہے ہے‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے 800 میٹر دوڑ میں دنیا بھر کی ٹیموں کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے۔چین کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موافق منعقد ہونے والے 2025 نان چھانگ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 50 ٹیموں کے ایک ہزار 500 کھلاڑی شریک ہوئے۔ 2023 میں چین آنے والے عبدالسمیع دوسری مرتبہ نان چھانگ مقابلے میں شریک ہوئے۔سمیع نے اپنے ہاتھوں پر تربیت کے دوران پڑنے والے نشان دکھاتے ہوئے کہا...
سوشل میڈیا پر ایک خبر خاصی وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق حکومت ان کرنسی نوٹس کو منسوخ کرنے والی ہے جن پر قلم سے کچھ لکھا یا نشان لگایا گیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام نوٹ 30 جون تک ہی کارآمد رہیں گے اور ان کو بینک سے تبدیل کروایا جاسکتا ہے تاہم یکم جولائی کے بعد ایسے تمام کرنسی نوٹ جن پر ہاتھ سے کچھ بھی تحریر ہوگا وہ کسی کام کے نہیں رہیں گے۔ اس حوالے سے میڈیا نے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تاکہ اس خبر کی تصدیق یا تردید ہوسکے جس پر بینک نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جن کرنسی نوٹس پر قلم کے نشانات...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے...
بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے...
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
موٹروےپولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ سے ملنے والے5لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ 30ہزار مالک کے حوالے کر دیے۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساہیوال کے قریب فاروق نامی شہری کی گاڑی ٹائر پنکچر ہوگیا تھا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے زیورات اور نقدی قومی شاہراہ ہر بھول گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بیگ گمشدگی کی اطلاع دی، موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بیگ ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا جس پر قیمتی بیگ مل جانے کے بعد شہری نے موٹروےپولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔
کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
ویب ڈیسک : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دے دیا ۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں اور کہا ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔ 3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی...
چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر ( 13میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے ۔اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے یہ شرائط رکھی گئی ہیں۔(1)روبوٹس...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں برس نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے کی نوید سنا دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ 2025 میں ہی مارکیٹ میں آ جائیں گے، نئے ڈیزائن والے نوٹ مرحلہ وار پرنٹ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں 20 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ میں قابل اعتراض کیا ہے؟ انہوں نے کہاکہ نئے کرنسی نوٹ کو جلد منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائےگا۔ گورنر نے کہاکہ اس حوالے سے فی الحال نہیں بتایا جا سکتا کہ پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آئےگا۔ مختلف مالیت کے نئے نوٹ بتدریج مارکیٹ کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کچھ...
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں نومولود سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولدگل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
کراچی: گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ مکان نمبر 28/3 صدیق وہاب روڈ یسین مسجد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 گارڈن پولیس نے 364A ، R/w3-TIP ACT-2018 کے تحت درج کر لیا ، مقدمہ زینب یونس زوجہ یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مزکورہ بالا مکان میں رہائش پزیر ہوں اور AK فٹنس جم گارڈن میں...