کراچی: لاپتہ شہری کی بازیابی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکمدورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا لاپتہ شہری واپس آگیا ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بازیابی کی درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے پر شہری کی بازیابی کی درخواست نمٹادی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی بازیابی
پڑھیں:
بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: مریم نواز
مریم نواز — فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔