دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونیوالی سماعت میں عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونیوالی سماعت میں عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ 2023 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مقدمات درج ہیں انہیں یکجا کیا جائے تاکہ پیشی اور سماعت میں آسانی ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمران خان کی جانب سے درخواست عدم پیروی کہ درخواست گزار مقدمات درج ہیں عدالت نے

پڑھیں:

اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس میںعدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
  • 9 مئی کیسز: عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
  • برطانیہ: تمام خفیہ ایجنسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا فیصلہ
  • عارف علوی اکاؤنٹس منجمد کیس:تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنیکاحکم
  •  مردہ شہری کے شناختی کارڈ بحال کرنے کی کیس کی سماعت
  • ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
  • مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
  • کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب