پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔

لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو رہا کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے لاپتا 5 افراد رہا ہوئے ہیں تاہم عمان کی پاکستانی نژاد شہری صفیہ اور مسلم بی بی تاحال لاپتا ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے عدالت کوبتایا کہ لاپتا خواتین کی ایف آئی آر 2 مئی کو درج کرلی گئی ہے، جس کے مطابق مسقط سے آئی صفیہ کو اونیش شاہ نے ایئرپورٹ سے پک کیا تھا۔

ایڈوکیٹ جنرل کے مطابق صفیہ سے 3 عدد موبائل نقدی اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں اونیس شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی، جبکہ درخواست گزار عبدالحلیم کے گھر سے صفیہ کے کاغذات اور سامان برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ صفیہ کیوں بازیاب نہیں ہوئی، مقامی پولیس کیا کررہی ہے، وہ صفیہ کو کیوں بازیاب نہیں کرسکی، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید چوہدری کا مؤقف تھا کہ متعلقہ ایف آئی آر کے تحت تفتیش کرتے ہوئے پولیس صفیہ کی بازیابی کی کوشش کررہی ہے۔

قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق ہی چلایا جاتا ہے، خاتون لاپتا ہے اور پولیس کو کچھ علم نہیں، آئی جی پولیس بولے؛ سوشل میڈیا سے ان کی انفارمیشن لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اس صوبے کے عوام 40 سال سے متاثر ہورہے ہیں، آپ جو بھی کریں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، کسی کو ہراساں نہ کیا جائے، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے درخواست نمٹادی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ درخواست گزار عبدالحلیم نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے 5 قریبی رشتہ داروں کو چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے پولیس اٹھا کر لے گئی تھی اور اس کے بعد سے ان کا پتا نہیں چل سکا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت کے سابقہ ​​احکامات پر عمل کرتے ہوئے، سی سی پی او نے دیگر پولیس افسران کے ساتھ مل کر ایک عبوری رپورٹ پیش کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک عمانی خاتون صفیہ 19 اپریل 2025 کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں سے انہیں محمد اونیس نے پک کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد عمانی خاتون تب سے لاپتا ہیں جبکہ ملزم اونیس اور اس کی والدہ مسلم بی بی فرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جی پولیس کے مطابق

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےمطابق پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
 پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے  پاس ضمانتی مچلکےجمع کرائیں اور  درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔ 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا 

اس کے علاوہ اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں راہداری ضمانت کیلئے اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،  وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتےہیں تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے انہیں راہداری ضمانت دی جائی۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 تا 8 اگست کا روسٹر جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب سے روک دیا
  • چیف جسٹس کا قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان
  • پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات اور بار کے کردار پر زور
  • پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
  • چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا نوٹس لے لیا، ملاقات پشاور میں طے
  • پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • این اے ون چترال؛ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا
  • پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری