راولپنڈی: بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں اے ایس آئی عاطف، کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو روکا، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قبضہ گروپ کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ اے ٹی ایم گیا، کانسٹیبل زبیر نگرانی پر مامور رہا، پیسوں کی ادائیگی کے بعد نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا جو دبئی چلے گئے۔
متن میں تحریر کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے بعد میں لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے حال ہی میں ہنی ٹریپ گینگز میں بھی پولیس کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔