کراچی: دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار اور بے نظیر پارک کے قریب ہوا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ڈاکو کی شناخت زاہد شاہ ولد ادم، عمر 21 سال کے طور پر ہوئی۔ زخمی ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مبینہ پولیس زخمی ڈاکو
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور ہومی سائیڈ یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہری عبدالراوف کے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان عاشق علی اور اسماعیل خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں عبدالرؤف کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ترجمان پولیس تھانہ سبزی منڈی قتل