سندھ میں طوفانی بارش، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات کے باعث کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے
طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ میہڑ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔
دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔
مزید پڑھیے: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ شہر کے 140 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئیے ہیں اور اس دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ بارش سندھ بارش ہلاکتیں سندھ تیز بارش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سندھ بارش ہلاکتیں سندھ تیز بارش
پڑھیں:
کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
فوٹو اسکرین گریب
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں کالا پل روڈ پر واٹر ٹینکر نے کار کو ٹکر ماردی، بے قابو ٹینکر نے رکشہ و موٹرسائیکل کو بھی ٹکر مار کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔