WE News:
2025-05-05@01:05:56 GMT

نوشکی: سڑک بنانے والے 4 مزدور اغوا

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

نوشکی: سڑک بنانے والے 4 مزدور اغوا

نوشکی کے علاقے البت سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کا تعمیراتی کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی

لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی میں مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا۔

مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر کام کررہے تھے۔ اغوا کیے گئے 4 مزدوروں میں سے 3 پشتون تھے جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب کے مزدوروں کے لیے بلوچستان ’نوگو ایریا‘، وہاں مزدوری سے بھوکے رہنا بہتر ہے، اہل خانہ

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اغوا ہونے والے مزدوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان لیویز نوشکی نوشکی 4 مزدور اغوا نوشکی مزدور اغوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان لیویز نوشکی نوشکی 4 مزدور اغوا نوشکی مزدور اغوا

پڑھیں:

شاہراہ قراقرم کو حقیقت بنانے والے چینی محنت کشوں کا خاموش قبرستان

اسلام آباد:

قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی محنت کش جوکہ پاک چین دوستی کی بنیاد میں سنگ میل بنے گلگت کے تاریخی خاموش قبرستان میں ان کی قبریں صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ ان جذبوں کی علامت ہیں۔ 

چینی محنت کشوں نے دنیا کی بلند ترین سڑک کو حقیقت بنایا، دشوار گزار پہاڑی راستے، شدید سردی اور جان لیوا چٹانیں ان کے حوصلے کمزور اور ارادے متزلزل نہ کر سکے۔

قراقرم ہائی وے محض ایک سڑک نہیں بلکہ پاک چین دوستی کا زندہ اور اٹل نشان ہے، اس کی تعمیر میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی کارکنوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ کے سینے پر ہمیشہ نقش رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مضبوط معیشت میں مزدور کا کرداراہم ... خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • نوشکی دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 13 ہوگئی
  • شاہراہ قراقرم کو حقیقت بنانے والے چینی محنت کشوں کا خاموش قبرستان
  • کشمور: 8 سالہ بچہ گھر سے اغوا، مزاحمت کرنے پر 3 افراد زخمی
  • بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی
  • نوشکی  آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی
  • بلوچستان: ضلع قلات میں مسلح افراد نے ہائی وے بلاک کردی، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
  • نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
  • نوشکی واقعہ کے 5 زخمی دم توڑ گئے، مجموعی اموات کی تعداد 6 ہوگئی