چاغی میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے چاغی میں لیوز فورس نے مشکوک گاڑی پکڑ لی جس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چاغی میں لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اُس میں سے جدید اسلحہ، گولیاں اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق گاڑی سے ایل ایم جی، 600 گولیاں اور 8 بیرل برآمد ہوئے۔
لیویز نے اسلحہ برآمد ہونے کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی دہشت گردوں کی تھی اور اسلحے کو تخریبی کارروائی کیلیے استعمال ہونا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار سلیم بھی گرنے کے باعث زخمی ہوا، جس کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔