دفاعی نظام ناکام، حوثیوں کا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی قبضے کی تیاری
اسرائیلی وزرائے دفاع و انصاف نے متنازع بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کے الحاق کا وقت آگیا ہے، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاری مکمل ہے۔
اسرائیلی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے دور میں نقشے اور تجاویز تیار ہو چکی تھیں مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کی راہ ہموار ہو گئی ۔
اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر نام نہاد خود مختاری کا اعلان کیا ہے جسے سعودی عرب، بحرین، مصر، انڈونیشیا، اردن، شام، الجزائر، فلسطین، قطر، ترکیہ، امارات، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک نے مسترد کر دیا۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور یواین قراردادوں کی پامالی قرار دیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں، اس قسم کا یکطرفہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے۔
اس سے فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، ایسے اقدامات نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہیں۔
بیان کے اختتام پر دو ریاستی حل کے لیے عزمِ نو کا اظہار کیا گیا اور زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ فریق اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن منصوبے، اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں، جس کا دار الحکومت مشرقی قدس ہو۔