بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہو گئے ہیں، 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈی گو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرۂ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ایئر لائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہوا، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو سے تمام ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑ رہا ہے، دو بار لینڈنگ، ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے ایئر پورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال سے مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کو بھارتی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کو کا نقصان نقصان ہو
پڑھیں:
اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑا قدم، ملتان میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی ضبط
ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے. جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بس میں موجود کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی درآمد یا خریداری کی قانونی دستاویزات پیش کیں. جس سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ چاندی اسمگل شدہ تھی۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے .تاکہ اسمگل شدہ سامان کے ماخذ، روٹ اور متوقع وصول کنندگان کا سراغ لگایا جاسکے اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مؤثر انفورسمنٹ اقدامات اور مختلف اداروں کے مشترکہ تعاون کے ذریعے قومی محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔