2025-05-04@16:17:08 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«ایوی ایشن ذرائع کے مطابق»:

    کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ  کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارت کی رجسٹر ڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی پابندی عائد کی گئی۔ جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت  یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات...
    کراچی: سعودی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز اور مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر 15 شوال کے بعد مملکت کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرلاینز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ایئرلائنز بورڈنگ نہ دیں،خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ایئرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔
    سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی اور اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت  کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے اور پروازوں کی تعداد میں کمی پر سخت نوٹس لے لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے درخواست گزار اختر محمد کاکڑ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، اور پروازوں کی فریکوئنسی بھی جان بوجھ کر کم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق...
    سندھ ہائیکورٹ نے پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پائیلٹس کےجعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا جمیل احمد اور عامرمنصوب ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں پائیلٹس پر الزامات کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے الزامات سے ملک پی آئی اے اور پائیلٹس کی بدنامی ہوئی ہے۔غلام سرور خان کے بیان سے پی آئی اے کو پوری دنیا میں پابندی...
    سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں  روڈ حادثات  کے روک تھام، ریڈ لائن بی آر ٹی ،، یلولائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام، موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی )سینٹرز کے قیام، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، یلولائن  بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اعلیٰ...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے آغاز کے لیے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ معاہدے پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید SI(M)، ڈائریکٹر جنرل، پی اے اے اور پروفیسر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین، آئی بی اے کراچی نے پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں آئی بی اے، پی اے اے اور ہوا بازی کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول سی ای اوز، سی او اوز، اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ ہوا بازی کے شعبے میں جدید...
    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔ سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے جیسے ہی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ...
    مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فلائی جناح سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایئر عربیہ اکیڈمی ایل ایل سی کے درمیان فلائی جناح ٹی 3 فلائٹ اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کے مشترکہ منصوبے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: فلائی ناس کا کراچی سے مدینہ تک براہ راست پرواز چلانے کا اعلان نیا ادارہ پاکستان میں ایوی ایشن ٹریننگ سروسز فراہم کرے گا جو ملک کے ایوی ایشن ایجوکیشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرے گا۔ کمیشن نے پیر کو مسابقت (انضمام کنٹرول) ریگولیشنز، 2016 کے تحت دونوں جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی انضمام سے قبل کی درخواست کا جائزہ لیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین تربیتی ادارے کے قیام کے لیے...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 19 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ضروری ہدایات پر مشتمل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں کے مارچ پاسٹ کے دوران کراچی میں مخصوص فضائی کاریڈور کمرشل جہازوں کے لیے بند رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار نوٹس کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔ سول ایوی ایشن...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔ سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر...
    رشیئن فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ دیمیتری یادروف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک طیارہ مرمت کے لئے ایران بھیجا تھا، ایرانی کمپنیوں کا کام قابل اطمینان اور قابل تعریف ہے، ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش آتے ہی ایرانی کمنیوں کو روس میں کام کرنیکا لائسنس جاری کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صدی سے ائیر کرافٹ انڈسٹری کے شعبے میں ایرانی صنعت نے اپنا لوہا منوایا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کا شعبے پر بھروسہ اور اعتماد پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران نے 1930 میں ایوی ایشن انڈسٹری کا آغاز کیا اور بعد میں ایران ایئر اور ھما کے ناموں سے ائیر لائنز قائم کر کے شعبے کو وسعت...
    امریکا کیلئے پاکستان سے پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے، امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو متعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلئیرنس کےلئے مارچ میں آمد متوقع ہے، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کردی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی۔پروازوں کی حتمی کلیئرنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیار کرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی۔ امریکا کیلئے پرواز کی بحالی کے حوالے سے ذرائع...
    خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان داغ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بیان دیا ہے، انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا، انھوں نے لکھا کہ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی...
    امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردیئےگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلیئرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔ پروازوں کی حتمی کلیئر نس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ  ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
    پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
    ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ...
     شعیب مختار: ایئرپورٹس پر طیاروں کا حادثے سے بال بال بچنے کا معاملہ, ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر کتوں کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا. تفصیلات کےمطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر کتوں کا ہونا فلائٹ سیفٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے، کئی روز سے میڈیا پر کراچی سمیت اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پرکتوں کے مٹر گشت سمیت صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک کتوں کا ایئرپورٹس پر ہونا طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہے، عالمی رولز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔ ڈی جی سی اے اے نے پاکستان ایئرپورٹس...
    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پینشنرز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 300 پینشنرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی، سول ایوی ایشن بورڈ  کی جانب سے پینشنرز کی مراعات ختم کرنے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔ انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پینشنرز کے والدین اور بچوں سے میڈیکل سہولیات واپس لی گئیں، پینشنرز سے ہاؤس گرانٹ سمیت دیگر مراعات بھی واپس لے لی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول ایوی ایشن بورڈ کے فیصلے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔
۱