امریکا کیلیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے حوالے سے اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔
ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام شعبہ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی پاکستان آمد امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان سول ایوی ایشن براہ راست پروازوں
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔