جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: جعلسازی کے ذریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کے بڑے اسکینڈل میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد منیر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-14/1,2,3 میں واقع موضع تھلہ سیداں سے متعلق زمین فراڈ کیس میں عمل میں آئیں۔

گرفتار ملزمان میں رانا محمد منیر (ڈپٹی ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ اے)، سید عابد علی شاہ، ملک محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ افراد کو فائدہ حاصل کرنے والے (مستفید) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2025، مورخہ 27 مئی 2025 کو تھانہ اینٹی کرپشن میں درج کیا، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) شامل کی گئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے BUPs (بلٹ اپ پراپرٹیز) کے ضمنی ایوارڈ میں جعلسازی کرتے ہوئے چند نجی افراد کو غیر قانونی طور پر اصل مالکان کے ساتھ شریک مالک ظاہر کیا، جس کی بنیاد پر انہیں سرکاری پلاٹس الاٹ کیے گئے اور بھاری رقوم کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، حالانکہ یہ افراد ان جائیدادوں کے اصل مالک نہیں تھے۔

متاثرہ خاندان کی نمائندہ غلام فاطمہ زوجہ عبدالرشید مرحوم کے مطابق ان کے خاندان کے 12 BUPs موجود تھے، جن میں سے بعض کا معاوضہ اصل مالکان کو ملا، مگر BUP نمبر 996، 999، 1000، 1006 اور 1007 کا معاوضہ غیر متعلقہ افراد کو دے دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ تمام دھوکہ دہی FGEHA کے افسران اور نجی افراد کی ملی بھگت سے کی گئی۔

حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان نے اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں جعلسازی اور رد و بدل کیا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، اور تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ حماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار ‘سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستوں سے ہوٹل اور آبادیوں کو ہٹانا ہو گا، مصدق ملک ‘ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی ڈائریکٹر سرکاری پلاٹس سب نیوز

پڑھیں:

ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار

لاہور:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر