کراچی:

شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پہلا حادثہ شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالواحد کو کچل گئی۔ عبدالواحد او سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں تعینات تھے۔

متوفی محمود آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا والد تھا، جاں بحق اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس، سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت خادم حسین اور زخمی کی شناخت وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

 پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق