ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران میں کو اغوا نیٹ ورک
پڑھیں:
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
’جیو نیوز‘ گریبکراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔