چین کی شینڈونگ کمپنی کی پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس قائم کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم اور بندرگاہی شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ چین کی معروف کمپنی شینڈونگ شِن شو گروپ کارپوریشن نے پاکستان میں ایک مربوط میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کی باضابطہ تجویز دی ہے، جس کا مقصد بندرگاہی ترقی، جہاز سازی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا ہے۔
یہ پیشکش وفاقی وزیر برائے میری ٹائم امورمحمد جنید انور چوہدری سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں پاکستان کے میری ٹائم وژن سے ہم آہنگ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے شینڈونگ کمپنی کوگوادر بندرگاہ سے منسلک لیزنگ، فیڈر سروسز، ڈرائی ڈاک، فلوٹنگ ڈاک، مچھلی پروسیسنگ، آبی حیات کی تحقیق اور شپ ریسائیکلنگ کی سہولیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں کو زمین، بنیادی سہولیات اور ریگولیٹری منظوری کی فراہمی میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ شپ ریسائیکلنگ سے متعلق تمام سہولیات کو ہانگ کانگ کنونشن اوریورپی یونین کے ماحولیاتی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔
مزید برآں، وزیر موصوف نے تیانجن ڈونگ جیانگ فری ٹریڈ زون کے حکام سے بھی ملاقات کی، جس میں شپ فنانسنگ، لیزنگ اورپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC)کے فلیٹ میں اضافے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ان منصوبوں میںافرا میکس ٹینکرز، کنٹینر شپس اور بلک کیریئرز کی شراکتی بنیاد پر خریداری پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر نے چینی کمپنیوں کو گوادر میں بانڈڈ ویئرہاؤسز، کولڈ چین سہولیات اور بلک کارگو ہینڈلنگ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، اورگوادر-افریقہ لاجسٹکس کوریڈور کے قیام کی تجویز بھی دی۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی فری زون مینیجرز اور کسٹمز حکام کے لیے تربیتی پروگراموں کی پیشکش کی گئی، جبکہ ڈونگ جیانگ انویسٹمنٹ وفد کو 2025 میں گوادر کے دورے کی دعوت دی گئی۔
وزیر نےفنجیےیون انٹرنیشنل کے ساتھ بات چیت میں گوادر کومنجمد خوراک، گوشت، اور ٹرانس شپمنٹ کوریڈور کے طور پر اجاگر کیا، اور بندرگاہ پرفیڈر ویسل سروسز کی بحالی اورفریٹ ہب آپریشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی تجویز پیش کی۔
یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاری اعلیٰ سطحی سرکاری دورے کا حصہ ہے، جس کا مقصد چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارتی اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر گوادر کو ایک علاقائی لاجسٹکس اور تجارتی مرکز میں تبدیل کرنا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میری ٹائم
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق