انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔

علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!
صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر کیوں چڑھ رہے ہیں؟ پیچھے ہوں، خبردار!"
علیمہ خان جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ pic.

twitter.com/VHN5C8sUIM

— WE News (@WENewsPk) September 5, 2025

ان کے بقول لوگوں نے ظلم قبول نہیں کرنا، یہاں پولیس والے تک کہتے ہیں کہ ہم تنگ آ گئے ہیں۔ اب سب کو سمجھ آ رہی ہے کہ یہ سسٹم ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستانی قوم دنیا کو یہ پیغام دے چکی ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو سکتی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ ظلم عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ پوری قوم کے خلاف ہو رہا ہے۔ اصل میں یہ لوگوں کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں، عمران خان تو قانون، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے کھڑے ہیں۔

صحافی کا شکوہ، ’میری آواز دبائی گئی‘

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے الزام لگایا کہ علیمہ خان بھی میڈیا کو آزادی نہیں دیتیں۔ صحافی نے کہا کہ میڈم آپ بیانیہ بناتی ہیں کہ میڈیا کو آزادی نہیں، لیکن آپ خود سوال نہیں کرنے دیتیں۔

"علیمہ خان ہماری ماؤں، بہنوں جیسی ہیں، ان کی عزت ہماری عزت ہے۔ میں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔" صحافی طیب بلوچ pic.twitter.com/tL7QtmpOlL

— WE News (@WENewsPk) September 5, 2025

صحافی نے کہا کہ مَیں نے سوال کیا تو میرے خلاف وارنٹ نکال دیے گئے، مجھے دھمکایا گیا۔ آپ کی بہن نے ورکر سے کہا کہ اس کی طبیعت درست کرو۔

صحافی نے مزید کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیاں موصول ہوئیں اور وہ اس کے ثبوت بھی پیش کر سکتے ہیں۔

صحافی نے علیمہ خان کے ساتھ موجود خواتین سے مخاطب ہو کر کہا: “آپ خود بتائیں کہ میں نے آپ کے ساتھ بدتمیزی کی ہے؟

’ہمارا دل بڑا ہونا چاہیے‘

علیمہ خان کے ساتھ موجود خواتین کارکنان نے صحافی کے شکوے پر کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ بدسلوکی کرتی ہے، اس لیے ہمارا دل بڑا ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/WENewsPk/status/1963860836046221775

تاہم علیمہ خان نے صحافی کے سوالات اور الزامات کا کوئی جواب نہ دیا۔

علیمہ خان کی خاموشی

دھمکیوں کے الزامات اور میڈیا کے سخت سوالات کے باوجود علیمہ خان کسی وضاحت کے بغیر فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں، جس سے موقع پر موجود صحافیوں میں بے چینی اور سوالیہ نشان مزید گہرے ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علیمہ خان صحافی نے کہا کہ

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان