فرانسیسی ڈسالٹ ایوی ایشن کے بعدامریکیبوئنگ 787-8 ڈریم لائنرکے شیئرزبھی کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز کی قیمت گرگئی۔
حادثے کا شکار ہونے والا ائیر انڈیا کا طیارہ امریکی ساختہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس میں مسافروں اور عملے سمیت 242 افراد سوار تھےجن میں سے 241 حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں جبکہ بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجسنی کے مطابق787 ڈریم لائنر دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں سے ایک ہے، اس طیارے کو ماضی میں بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ ضرور کیا گیا تھا تاہم اس طرز کے طیارے کے ساتھ یہ پہلا جان لیوا حادثہ ہے۔
بوئنگ کو اس سے قبل اپنے 737 میکس ماڈلز کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جنہیں دو مہلک حادثات کے بعد طویل مدت تک گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد بوئنگ کے شیئرز کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی آئی۔ حادثے کے بعد اسپرٹ ایرو سسٹمز اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس کے شیئرز میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ کمپنیاں طیارے کے مختلف حصے اور انجن تیار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے تین رافیل طیارے مارگرائے جانے پریہ طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرزگرگئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔
مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔
چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔
8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس کوست کا سائیکلنگ کیریئر دوسری عالمی جنگ کے باعث کچھ عرصہ رکا رہا، مگر جنگ کے بعد انہوں نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔
انہوں نے 1947 میں فرانسیسی قومی چیمپئن شپ جیتی، اور اگلے ہی سال لندن اولمپکس میں برطانیہ کو سیمی فائنل اور اٹلی کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
جنوری میں ہنگری کی جمناسٹ ایگنس کیلیٹی کے انتقال کے بعد چارلس کوست دنیا کے سب سے معمر زندہ اولمپک چیمپئن تھے، جو اب 101 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو الوداع کہہ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چارلس کوست کھیل معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن