احمد آباد طیارہ حادثہ: بوئنگ شیئرز میں عالمی سطح پر گراوٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا بوئنگ ساختہ مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں 6 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
حادثے سے چند لمحے قبل طیارے کے پائلٹ نے 1 بج کر 39 منٹ پر ایمرجنسی کال دی، جب کہ پرواز کے روانہ ہونے کے ایک منٹ کے اندر ہی 625 فٹ کی بلندی پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے۔
واضح رہے کہ بوئنگ کمپنی کو حالیہ برسوں میں کئی بڑے حادثات اور تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے، جن میں 737 میکس کے حادثات سرفہرست تھے۔ ان واقعات کے بعد کمپنی کے تیار کردہ طیاروں کی ساکھ پر بارہا سوالات اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش کرگیا، 242 مسافروں سمیت متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
اب احمد آباد کے حادثے نے ایک بار پھر دنیا بھر میں مسافروں اور سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث بوئنگ کے شیئرز پر فوری منفی اثر پڑا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایئر انڈیا بھارت بوئنگ طیارہ شیئرز مسافر طیارہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا بھارت بوئنگ طیارہ مسافر طیارہ ایئر انڈیا
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ