ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار، 242 مسافر سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا
پڑھیں:
موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ٹراما سینٹر کلر کہار اور ضلعی اسپتال چکوال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
موٹروے پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدقسمت بس اسلام آباد سے لاہور کی جانب روانہ ہوئی تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی تھی۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں