بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ طیارے کی ٹیک آف کے دوران پیش آیا، متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا۔ نیوز 18 کے مطابق طیارے میں 250 افراد سوار تھے۔ جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔
تاہم، حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
حادثے کے فوراً بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے حصوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچ گئیں، جن میں سات فائر ٹینڈرز شامل تھے۔
ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، اور نہ ہی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات پر کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف
پاکستان کو سبق سکھانے کے دعوے کرنے والے بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بڑا اعتراف کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بلکہ 7 طیارے گرائے۔
تاہم اپنے بیان میں شرمندگی کے بجائے آرمی چیف نے ڈھٹائی سے کہا کہ اتنے گرنے کے بعد بھی ہم 3 دن بعد بھی ہوا میں تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی لڑاکا طیاروں کے کھونے کا اعتراف کیا تھا۔
بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔
Post Views: 3