UrduPoint:
2025-09-18@22:59:12 GMT
لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) لندن جانے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیک آف کے دوران احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا، یہ واقعہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے فوری بعد ہنگامی ردعمل سامنے آیا۔
بتایا گیا ہے کہ احمد آباد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے آگ بجھانے والی پانچ سے زیادہ گاڑیاں حادثے کے مقام پر پہنچادیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ الرٹ کے بعد فائر ٹینڈرز کو تیزی سے متحرک کیا گیا اور ہنگامی ٹیمیں فی الحال ردعمل اور تشخیصی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ "مختلف سٹی ڈویژنوں سے پانچ سے زیادہ فائر گاڑیوں کی ایک ٹیم مقام پر پہنچ چکی ہے، آگ پر قابو پانے کے اقدامات احتیاط کے طور پر کیے جا رہے ہیں"، پرواز میں 242 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، واقعے کی وجہ اور طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ہوائی اڈے کے حکام نے اندرونی انکوائری شروع کر دی ہے جب کہ ایک تکنیکی ٹیم صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔(جاری ہے)
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد میں نالہ ایک کے کنارے سے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ برآمد ہوا، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہدرہ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔