بھارت:ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.
(جاری ہے)
طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت سبھروال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، کیپٹن سمیت سبھر وال لیفٹ سیٹ ٹریننگ کیپٹن (ایل ٹی سی) ہیں اور ان کے پاس 8 ہزار 200 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے جبکہ ان کے کوپائلٹ کے پاس ایک ہزار 100 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے مطابق طیارہ احمد آباد کے رن وے سے روانہ ہوا تھا اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی حالت ”مے ڈے“ کی کال دی لیکن اس کے بعد اے ٹی سی کی طرف سے کی جانے والی کالز کا کوئی جواب نہیں دیا گیا. ڈی جی سی اے کے ذرائع کے مطابق روانگی کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کی حدود سے باہر زمین پر گر گیا حادثے کی جگہ سے گھنا سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایئرانڈیا کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب رہائشی آبادی کے قریب گرا ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ہے، تاہم ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی تفصیلات منظر عام پر آئیں گی. بھارتی جریدے”دی ہندو“ کے مطابق ایئر انڈیا کا ایک طیارہ جمعرات کے روز سردار ولبھ بھائی پٹیل احمد آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا گجرات اسٹیٹ پولیس کنٹرول روم نے اطلاع دی ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 لندن کے لیے روانہ ہو رہی تھی حادثے کی جگہ پر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں. مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے اس حادثے کے بارے میں بات کی ہے انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے پروازوں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کی جانب سے ” ایکس“پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایئر انڈیا کی پرواز AI171 کے احمد آباد سے لندن جاتے ہوئے حادثے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں ہمیں طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا تھا جو ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد کا تھا. حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس کا رجسٹریشن نمبر VT-ANB ہے بھارت میں شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں پرواز کے حادثے کے بارے میں جان کر شدید صدمہ اور افسوس ہوا انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح الرٹ پر ہیں میں خود صورت حال کی نگرانی کر رہا ہوں تمام ہوا بازی اور ہنگامی ردعمل کی ایجنسیوں کو فوری اور مربوط کارروائی کی ہدایت دی ہے، ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور طبی امداد و ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں رام موہن نائیڈو نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احمد آباد ایئرپورٹ ایئر انڈیا کے مطابق کی پرواز انڈیا کا کے قریب کے لیے
پڑھیں:
موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ٹراما سینٹر کلر کہار اور ضلعی اسپتال چکوال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
موٹروے پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدقسمت بس اسلام آباد سے لاہور کی جانب روانہ ہوئی تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی تھی۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں