پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 27 واں اجلاس آج 12 جون جمعرات کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ ایجنڈے پر محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے، جبکہ ارکان اسمبلی اہم عوامی مسائل پر نوٹسز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان سمیت پانچ ارکان اسمبلی کی تحریک تحریک التواء کار اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔