data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: ترکی نے اپنی تیار کردہ پانچویں نسل کے جدید جنگی طیارے “کان” (KAAN) انڈونیشیا کو برآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ دونوں “دوست اور برادر ممالک” کے درمیان دفاعی تعاون کی نئی مثال ہے، اور انڈونیشیا اس طیارے کا پہلا خریدار بنے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے کہاکہ  “ہم نے انڈونیشیا کے ساتھ 48 کان جنگی طیاروں کی تیاری اور برآمد کا معاہدہ کیا ہے، جو ترکی میں تیار کیے جائیں گے اور انڈونیشیا کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت انڈونیشیا کی مقامی صلاحتیں بھی طیاروں کی تیاری میں استعمال کی جائیں گی، اور اس منصوبے میں تکنیکی تعاون بھی شامل ہے، یہ معاہدہ تقریباً 10 ارب ڈالر کی مالیت کا ہے اور اس پر آئندہ 10 برسوں میں عمل درآمد کیا جائے گا، جس دوران تمام 48 طیارے تیار کر کے انڈونیشیا کے حوالے کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  اس معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے، جو انڈونیشیا کی دفاعی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے،”کان” جنگی طیارہ ترکی کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ ہے، جس پر تقریباً ایک دہائی سے کام جاری ہے۔ اسے 2023 میں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور 2024 کے اوائل میں اس نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کی تھی۔

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق، “کان” کی سیریل پروڈکشن 2028 میں شروع ہو جائے گی، یہ طیارہ جدید ریڈار ٹیکنالوجی، اسٹیلتھ صلاحیت، سپر سونک پرواز، اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہو گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • ترکی کا اسرائیلی سے تجارتی بندھن
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان
  • برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال