بچوں میں دماغی کینسر کی خطرناک علامات :والدین خبردار ہو جائیں!
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بچے اگر صبح اُٹھتے ہی سر درد کی شکایت کریں، بار بار قے ہو یا چلتے ہوئے لڑکھڑائیں تو والدین کے لیے یہ بات لمحہ فکر ہے، کیونکہ یہ علامات صرف وقتی کمزوری یا معمولی بیماری نہیں، بلکہ دماغی کینسر کی ابتدائی نشانیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دماغ میں رسولی اگر وقت پر پکڑی جائے تو بچہ صحت مند زندگی کی طرف واپس آ سکتا ہے، لیکن اگر ان اشاروں کو نظر انداز کیا گیا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
والدین کو چاہیے کہ وہ ایسی نشانیاں بروقت جان لیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے:
صبح کا شدید سر درد: جب بچہ نیند سے اُٹھتے ہی سر پکڑ لے اور شکایت کرے کہ درد بڑھ رہا ہے۔
بلاوجہ متلی یا قے: خاص طور پر جب کھانے یا موسم کا کوئی تعلق نہ ہو۔
نظر کی خرابی: دھندلا یا دہرا دکھائی دینا معمولی بات نہیں، یہ دماغی دباؤ کی علامت ہو سکتی ہے۔
چلنے میں گڑبڑ: اگر بچہ بار بار گرتا ہو یا سیدھا نہ چل پاتا ہو۔
کمزوری اور دورے: جسم کے ایک طرف کمزوری یا اچانک دورہ پڑنا بھی ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔
رویہ یا مزاج کی تبدیلی: چڑچڑاپن، بات نہ سننا، یا توجہ میں کمی، یہ سب دماغی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
سر کا بڑھ جانا (چھوٹے بچوں میں): ایک سال سے کم عمر بچوں میں سر کا غیر معمولی سائز بڑھنا۔
ہارمونی بے ترتیبی: وقت سے پہلے یا بہت دیر سے بلوغت کی علامات ظاہر ہونا۔
اگر آپ کو اپنے بچے میں ایسی کوئی علامت نظر آئے تو فوراً کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جلدی تشخیص سے جان بچائی جا سکتی ہے۔ یاد رکھیں، ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران گیس پائپ لائن ہمارا توانائی بحران ختم کر سکتی ہے، گورنر پنجاب
لاہور میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پروپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کیساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، اسے پنجاب میں بھی بے نظیر کے دور کے مقام پر پہنچانا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں آصف زرداری جیسا ویژنری لیڈر نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی میں لیڈروں کی لڑی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پروپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کیساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا کہ صدر زرداری کیخلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا، آصف زرادی جیسا عظیم انسان کوئی نہیں جو غریبوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، زرداری کہتے ہیں میں نے اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا ہے، نام نہاد بونے لیڈر ان پر تنقید کرکے قد بڑھاتے ہیں، اگر ایران کیساتھ پائپ لائن شروع ہو جائے ہمارا انرجی کرائسس ختم ہو جائے گا۔