چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور:
چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی
فائل فوٹواسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا۔ پنشنرز بینیفٹ، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کم کر دیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی شرح منافع کا اطلاق 28 جولائی 2025ء سے ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.6 سے کم کر کے 10.4 فیصد کر دیا گیا ہے۔ بہبود، پنشنرز اور شہداء فیملیز کے لیے شرح منافع 13.20 فیصد سے کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سے کم کر کے 161 فیصد کر دیا گیا ہے، دسویں سال شرح منافع 204 فیصد کے بجائے 200 فیصد ہو گا۔