2025-08-07@05:10:58 GMT
تلاش کی گنتی: 39

«انگلینڈ کے خلاف»:

    مانچسٹر: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سیزیر کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بیٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مانچسٹر میں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارت نے انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 669 رنز کے بعد خسارہ ختم کرتے ہوئے برتری حاصل کی، جس میں کپتان شبمن گل اور تجربہ کار بیٹر کے ایل راہل کی 181 رنز کی بہترین شراکت کا بنیادی کردار رہا۔ شبمن گل میچ کے آخری روز 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔ بھارتی...
    انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ایک منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑگیا۔ دس برس بعد دیارغیرمیں کسی ٹیم نے اس کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 500 سے زائد رنز اسکور کیے، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے۔  آخری مرتبہ بھارت کو ملک سے باہر حریف سائیڈ کی جانب سے ایک اننگز میں 500 پلس رنز جنوری 2015 میں برداشت کرنا پڑے تھے، جب آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز 7 وکٹ 572 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ اس وقت ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے سنچریوں سے اپنی ٹیم کا ٹوٹل توانا کیا تھا ، محمد شامی نے اس اننگز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔
    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن دائیں پاؤں پر لگنے والی چوٹ اب فریکچر ثابت ہو گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ پنت باقی ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے اور بیٹنگ ’ٹیم کی ضرورت کے مطابق‘ کریں گے، ان کی جگہ دھروو جریَل بقیہ میچ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ ???? Stuart Broad heaped praises on Rishabh Pant.#RishabhPant #INDvsENG pic.twitter.com/TViHfGu9aI — CricXtasy (@CricXtasy) July 24, 2025 اطلاعات کے مطابق یہ فریکچر پنت کے دائیں پاؤں کی میٹاٹارسَل ہڈی میں ہے، اور ابتدائی طبی تشخیص کے مطابق انہیں 6 سے...
    کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا لارڈز کے میدان میں آغاز ہوگیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟ پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹس کی پیشگوئی کے مطابق اس میچ میں میزبان ٹیم کے جیتنے کے امکانات 53 فیصد اور بھارت کے 34 فیصد ہیں جبکہ مقابلہ برابر رہنے کے امکانات 13 فیصد ہیں۔ مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز...
    پنجاب میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے، جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 22 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایک احاطہ سیل اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالا سے 4 اور فیصل آباد سے 2 شیر تحویل میں لیے گئے، جبکہ ملتان میں 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور 2 مقدمات درج ہوئے۔ مزید پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس...
    BIRMINGHAM: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد سیراج نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا۔ برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ہاردک پانڈیا کی جگہ بھارتی فاسٹ بولنگ کی سربراہی کرتے ہوئے محمد سیراج نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو بھارت کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔ محمد سیراج نے انگلینڈ کے اوپنر زیک کراؤلی، مایہ ناز بیٹر جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس، برائیڈن کرس، جوش ٹونگ اور شعیب بشیر کی وکٹ حاصل کی۔ ان کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلیںڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بھارت کے 587 رنز کے جواب میں 407 رنز بنا کر آؤٹ...
    — فائل فوٹو محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک احاطہ سیل کردیا گیا اور 3 مقدمات درج کیےگئے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی...
    انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ برمنگھم میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 24 سالہ جیمی اسمتھ نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اننگز کو ناقابلِ شکست 184 رنز تک پہنچایا۔ یہ کسی بھی انگلش وکٹ کیپر بیٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، جس سے انہوں نے ایلیک اسٹیورٹ کا 28 سال پرانا 173 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جو انہوں نے 1997 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ بھارت کے 587 رنز کے...
    لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیسری تیز ترین سنچری جڑ دی۔ انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا جب کہ ہیری بروک نے بھی تاریخ رقم کردی۔ اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنائی۔ جیمی اسمتھ نے اس وقت بیٹنگ کو سہارا دیا جب انگلینڈ کی 5 وکٹیں 84 رنز پر گرچکی تھی اور ان پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ انہوں نے 80 گیندوں پر 17 چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ ہیری بروک نے 2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 80 گیندوں...
    انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ نے منگل کو ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں سینچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ: بھارت نے 5 سینچریاں بنانے کے باوجود شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران 62 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں شاندار میچ وننگ سینچری بنا کر اپنی ٹیم کو 371 رنز کا ہدف عبور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بین ڈکٹ نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کھیل میں اہم پوزیشن پر پہنچانے میں مدد کی۔ واضح رہے کہ یہ کسی بھی...
    پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ہیڈنگلے میں کھیلا گیا یہ میچ کئی حوالوں سے تاریخی رہا، جہاں انگلینڈ نے 371 رنز کا بڑا ہدف بآسانی حاصل کرکے بھارتی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن کو ناکام بنا دیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز سے کیا اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ انگلش اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کراولے نے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔ آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ رشبھ پنت نے کیا کیا تھا؟ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز فیلڈنگ کےدوران امپائر کےفیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کےدوران رشبھ پنت نے...
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے ایک یادگار دن میں نوجوان بھارتی بلے باز یَشسوی جیسوال اور شبھمن گل نے سینچریاں داغ کر نہ صرف میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کی، بلکہ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔ جیسوال نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹیسٹ سینچری اسکور کی، جو ان کی کیریئر کی اہم سنگ میل بن گئی۔ اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزی سے 1000 رنز مکمل کرنے والے بھارت کے چند نوجوانوں میں شامل ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید دوسری...
    لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
    بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیموں نے لاہور سمیت تین اضلاع خوشاب، بھکر اور لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 بٹیر اور 20 بھورے و کالے رنگ کے تیتر کے بچے برآمد کرلیے۔ کوٹ مومن سے بذریعہ ٹرانسپورٹ چھ تیتر کے بچوں کو لاہور منتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، برآمد شدہ پرندوں کو جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید کارروائیوں کے دوران نور پور تھل سے 8، بھکر سے 2 اور لیہ سے 4 تیتر کے بچے برآمد ہوئے جنہیں منی زو بھکر منتقل کر دیا گیا۔ خوشاب کی...
    قومی ٹیم کے سابق کوچ گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائی پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا پی سی بی نے تاحال واجبات ادا نہیں کیے ، صورتحال کافی مایوس کن ہے، انٹرویو قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکھٹا دیا۔گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
    لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث اس سال زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔ اولی اسٹون نے دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے اور انہیں 14 ہفتے کی بحالی درکار ہوگی۔   اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف دو ہوم ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے لیے منتخب کیا گیا لیکن وہ کسی میچ میں شامل نہ ہو سکے۔ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ناٹنگھم شائر کی پری سیزن ٹریننگ کے دوران ان کے گھٹنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد مزید اسکینز کے نتیجے میں سرجری کی ضرورت پیش آئی۔   اس انجری کے باعث اسٹون 22 مئی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔ واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔ بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے تیسٹ سے شروع کرے گی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔ اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
    قومی ٹیم کے سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے خود کوچ بننے کے لیے میرے اور گیری کے خلاف مہم چلائی، لگاتار تبدیلیوں پر ان کا بات کرنا مذاق سے کم نہیں۔ جیسن گلیسپی کو اپریل 2024 میں ریڈبال کا ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے آٹھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق کوچ کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دو میچ کھیلے لیکن دونوں...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی 2025 میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ اس لیے بھی اہم کے کہ دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والا گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد کہا ہے کہ اس کامیابی پر ٹیم اور افغانستان کے تمام شائقین بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلش ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے ابراہیم زادران کی...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔ ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے 8ویں میچ میں گروپ ’بی‘ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افغانستان انگلینڈ پاکستان چیمپئنز ٹرافی لاہور
    آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ کی 165 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 351 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم،...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 347 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت 18 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں، ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔ انگلینڈ کے اسکواڈ   کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ  پر مشتمل ہے۔جبکہ آسٹریلیا کے...
    صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلمانوں کی سات املاک کی دیواروں کو گرافیٹی (چاکنگ یا کچھ لکھنا) سے گندا کیا گیا۔ ایسی باتیں لکھی گئیں، جن میں مسلمانوں کو بچوں سے زیادتی کرنیوالا قرار دیا گیا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انھوں نے برطانیہ نہ چھوڑا تو انھیں قتل کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ اور ویلز میں گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 12.65 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گذشتہ سات برسوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس عرصہ کے دوران مسلمانوں کو جسمانی حملے، بدسلوکی، دھمکیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ ترین واقعات کے مطابق صرف گذشتہ دو ہفتوں کے...
    جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل...
    آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
۱