انگلینڈ کیخلاف میچ: امپائر کیخلاف غصہ نکالنا رشبھ پنت کو بھاری پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔
آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
رشبھ پنت نے کیا کیا تھا؟
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز فیلڈنگ کےدوران امپائر کےفیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔
انگلینڈ کی بیٹنگ کےدوران رشبھ پنت نے گیند کی کنڈیشن پر امپائر سے بحث کی تھی بعد ازاں امپائر کی جانب سے گیند کو تبدیل کرنے سے انکارپر رشبھ پنت نے گیند زمین پر مارا تھا۔
مزیدپڑھیں:ایرانی حملے پر حیرت ہوئی، یہ دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر ڈالیں گے: قطری وزیراعظم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
غزہ پر قبضے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا ہوگی, حماس کی اسرائیل کو وارننگ
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نسل کشی، جبری بے دخلی اور ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔
حماس کا بیان قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ جاری جنگ بندی مذاکرات سے ان کی پیچھے ہٹنے کی کوشش کو بے نقاب کرتی ہیں۔
تنظیم نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کو بھی اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام غزہ پر کسی بھی قابض قوت یا اس کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور ہر کوشش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اور ایسی کارروائیاں کرنا اب آسان نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ حماس کو ختم کر کے وہاں کی حکومت عرب ممالک کے حوالے کی جا سکے۔