فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سٹی42: فیصل آباد میں بھی ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے الیکٹرانک چالان کرنے کا آغاز ہوگیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کا ڈیٹا سیف سٹی کو موصول ہوگیا اورسیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے والوں کے ای چالان کرنے کے آغاز کے متعلق آگاہ کردیا۔
کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ہیلمٹ نہ پہننے،سگنل توڑنے اور ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوگا،ٹریفک قوانین کی تمام قسم کی خلاف ورزیوں پربھی ای چالان ہوگاجو خلاف ورزی کرنے والے شہری کےگھر پر موصول ہوگا،شہر کے سٹی ایریا میں 1430 کیمروں کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزیاں مانیٹر کرکے ای چالان گھر بھجوائے جائیں گے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 چالان ہوگا
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز