انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ نے منگل کو ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں سینچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ: بھارت نے 5 سینچریاں بنانے کے باوجود شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران 62 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں شاندار میچ وننگ سینچری بنا کر اپنی ٹیم کو 371 رنز کا ہدف عبور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بین ڈکٹ نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کھیل میں اہم پوزیشن پر پہنچانے میں مدد کی۔ واضح رہے کہ یہ کسی بھی بیٹسمین کا بھارت کے خلاف کامیاب چوتھی اننگز میں بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

چوتھی اننگز میں سینچری کے ساتھ ڈکٹ 15 سالوں میں چوتھی اننگز میں سینچری بنانے والے پہلے انگلینڈ کے اوپنر بن گئے۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بھارتی بلے بازوں نے کون سے نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے؟

یہ کارنامہ انجام دینے والے پچھلے انگلینڈ کے اوپنر و سابق کپتان سر ایلسٹر کک تھے جنہوں نے 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف چوتھی اننگز میں سینچری بنائی تھی۔

بین ڈکٹ نے ہیڈنگلے میں لگاتار نصف سنچریاں بنانے میں کک کا ریکارڈ برابر کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد اسپنر بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی سے کیوں محروم ؟

مزید برآں بین ڈکٹ نے زیک کرولی کے ساتھ 188 رنز کی اوپننگ شراکت داری بھی کی جو سنہ 2001 کے بعد سے ان کی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اور بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اوپننگ اسٹینڈ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ بین ڈکٹ بین ڈٖکٹ کا نیا ریکارڈ چوتھی اننگز میں سینچری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ بین ڈکٹ بین ڈ کٹ کا نیا ریکارڈ چوتھی اننگز میں سینچری چوتھی اننگز میں سینچری بھارت کے خلاف انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں

محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم محمد کریم کی کامیابی پاکستان اسکی فیڈریشن کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھاتی ہے۔ فیڈریشن سالانہ بھاری فنڈز کے باوجود نئے کھلاڑی، خصوصاً خواتین اسکیئرز سامنے لانے میں ناکام رہی ہے۔

ایک سرکاری سیاحتی آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوچنگ سسٹم کے فقدان اور انتظامی کمزوریوں کے باعث تربیت کا عمل پائیدار نہیں بن سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کی ترقی کے لیے پیشہ ور کوچز، اسپورٹس سائیکالوجسٹ، فٹنس ٹرینرز اور تکنیکی اسٹاف کی فوری ضرورت ہے۔

ان کے مطابق محمد کریم جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آف سیزن میں کوچنگ اور نوجوانوں کی مینٹرشپ کی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں، تاہم فیڈریشن میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ پروگرام موجود نہیں۔

اسپورٹس ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ نلتر اور مالم جبہ میں مستقل تربیتی مراکز قائم کیے جائیں، خواتین اسکیئرز کے لیے اسکالر شپس اور مراعات متعارف کرائی جائیں، جبکہ فیڈریشن میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟

محمد کریم کی نئی کامیابی جہاں پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، وہیں سرمائی کھیلوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت بھی نمایاں کرتی ہے۔

مبصرین کے مطابق اگر پالیسی اور ڈھانچے کی سطح پر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ برسوں میں پاکستان کا سفر چند انفرادی کامیابیوں تک ہی محدود رہ جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسکیئر الپائن اسکیئر اہم کامیابی گلگت بلتستان محمد کریم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت تصادم کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق اہم فیصلہ
  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
  • کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کی 150 سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
  • کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک نے ریلیز سے پہلے ہی نئی تاریخ رقم کردی
  • گلگت بلتستان کے اسکیئر محمد کریم نے چوتھی بار سرمائی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • بھارتی کرکٹر نے مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کردی
  • سربیاًٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست
  • نوواک جوکووچ نے ٹینس میں تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست