گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔

14 اگست یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 مئی معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر اس سال جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یکجہتی سے ممکن ہے، یوم آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہوگا۔ 

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ یوم آزادی

پڑھیں:

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات، ملاقات میں کراچی و حیدرآباد کیلئے جاری وفاقی ترقیاتی فنڈز پر بات چیت ہوئی، سابق میئر کراچی نے صوبے میں وفاقی فنڈزسے جاری ترقیاتی کاموں کوروکنے پراظہارتشویش کا اظہار کیا ہے-گورنر سندھ نے وفاقی ترقیاتی فنڈز سے متعلق صدر اور وزیر اعظم سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی –

متعلقہ مضامین

  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات
  • سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
  • غزہ کے عوام کی قربانی مقاومتی تاریخ اور حق خود ارادیت کی تحریکوں کا سنہری باب ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
  • موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
  • چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ
  • حیدرآباد: سندھ ایمپلائز الائنس اتحاد کے رہنما سردار علی شاہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے