بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریب 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔

نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں، جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کے قابل ہوجائیں گے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کر رہا ہے۔

عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کیلئے شہباز اسپیڈ کے بجائے شہباز سلو ملا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلئے شہباز سلو ملے، کراچی اور حیدرآباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جو ترقی کراچی اور حیدرآباد میں ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت کو سفارتی سطح پر عبرتناک شکست ہوئی، بھارت شکست کھانے کے بعد بزدلانہ حرکت پر اتر آیا ہے، بھارت نے نیتن یاہو کو نقل کرتے ہوئے پاکستانی عوام کےخلاف سازش کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کو توڑنا چاہتا ہے، مودی کو پیغام ہے کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت کو مجبور کریں گے انھیں سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، سندھ طاس معاہدہ بھارت نے نہیں مانا تو کراچی والے 6 کے 6 دریاچھین لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت اب مجید بریگیڈ اور کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری زیادہ پانی نے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو