پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے تحت 2010ء میں پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا، تاہم سندھ حکومت کو جب کسانوں کو سبسڈی دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو یہ ملک کے مفاد کے خلاف تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی پورے پاکستان کے کسانوں، کاشتکاروں، مزدوروں اور غریب عوام کے لیے ریلیف ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لازم ہے کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشی دباؤ سے نکل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے تحت 2010ء میں پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا، تاہم سندھ حکومت کو جب کسانوں کو سبسڈی دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو یہ ملک کے مفاد کے خلاف تھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کل اعلان کردہ پالیسی پر حکومت سندھ عمل پیرا ہے اور اس کے تحت چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا فراہم کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کسانوں کو نے کہا کہ

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔

رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • اس پورے ایوان نے صدر زرداری جتنی جیل نہیں کاٹی، شیر افضل مروت
  • 27ویں ترمیم کیلئے ووٹ پورے ہیں، آج سینیٹ سے منظور ہو جائیگی: خواجہ آصف
  • حکومت پہلی ’قومی صنعتی پالیسی‘ کے اجرا کیلئے آئی ایم ایف کی منظوری کی منتظر
  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
  • آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو