کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول نے انقلابی پالیسی کا اعلان کیا ان کی پالیسی سے کسان خوشحال ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ 25 ایکڑ تک کے کاشت کاروں کو کھاد اور بیج دیا جارہا ہے، 25 ایکڑ سے کم زمین والے کسان کو ہر ایکڑ کے عوض کھاد دی جائے گی، 4 لاکھ 4 ہزار 408 کسانوں کو پیکیج ملے گا، اس پیکیج سے 22 لاکھ ایکڑ زمین آباد ہوگی کسی کمپنی نے کھاد بلیک کی تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008ء سے قبل پاکستان گندم درآمد کرتا تھا اور اس کے بعد برآمد کرنے لگا، گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ ضائع ہوگا، صدر زرداری نے گندم کے لیے مربوط پالیسی بنائی، وفاقی حکومت کو سبسڈی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے کیوں کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے سبب گندم کی امدادی قیمت بند کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ  بلاول کی باتیں پنجاب کو عجیب لگتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا خوددار آدمی امداد کی اپیل کیسے کرسکتا ہے؟ عالمی اداروں سے مدد کی اپیل بلاول کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس نامناسب نہیں تھے، اپیل کرنے والا کیا خود دار نہیں؟ ایسا کہنا غلط ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کررہی، جب بھی بلاول وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں پنجاب حکومت کو تکلیف ہوتی ہے، بلاول نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاقی حکومت سے بات کرتے ہیں تو پنجاب حکومت کو اعتراض ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بہنوں جیسی ہیں مگر جب بات کریں تو سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کی خدمت کرتے ہوئے ٹک ٹاک نہیں بنوائے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت کسانوں کو حکومت سے کہا کہ سے بات

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

علم حاصل اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیایہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ پیش کرتا ہے جس کے دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

چار سالہ ڈگری کے ساتھ آئی ٹی گریجویٹ اس انٹرن شپ پروگرام کیلئے سی ایم انٹرنز ڈاٹ پنجاب ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
  • ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو
  • سی ای سی میں تمام فیصلے 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب
  • سی ای سی میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے، گورنر پنجاب
  • 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 کی حمایت اور صوبے کے حصوں میں کمی کو مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو
  • ’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار
  • وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
  • جڑواں شہروں میں گندم اور آٹے کے بحران کا آغاز
  • پیپلزپارٹی کی آرٹیکل 243 پر حمایت، دہری شہریت،ایگزیکٹومجسٹریس سے متعلق ترامیم کی مخالفت