بلاول بھٹو زرداری—ویڈیو گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروا رہے ہیں، پنک اسکوٹی سروس سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی، سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کو یہ سہولت دی ہے۔

کراچی میں پنک اسکوٹی خواتین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس کا منصوبہ شروع کیا، ہم الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا رہے ہیں، صوبے کی خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک، معیشت، معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، انٹرنیشنل فوڈ چین نے ہماری بہت معاونت کی، پنک اسکوٹی منصوبے کو سپورٹ پر پرائیوٹ فوڈ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پرائیوٹ سیکٹر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک کرے۔

سندھ حکومت کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کیلئے قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تھرکول سے ہم معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، ہم تھرپارکر میں معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، جلد پنک ٹیکسی منصوبے کی تقریب میں شریک ہوں گا، پنک ٹیکسی اسکیم سے روزگار اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پورے صوبے میں عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پہلی بار ملک میں پنک بس سروس متعارف کرائی، پیپلز پارٹی ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، اگر خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں تو ملک اور معاشرے میں ترقی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جو خواتین کے حقوق پر پابندی لگا رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو ہر لحاظ سے موقع فراہم کرنا چاہتی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر انقلاب لائے ہیں، سندھ کے چھوٹے کسانوں اور زمین داروں کی بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے مالی مدد کریں گے۔

تقریب کے دوران ہال میں خواتین نے پنک اسکوٹیز چلائیں، جس پر حاضرین نے انہیں داد دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پنک اسکوٹی سندھ حکومت خواتین کے خواتین کو کی خواتین نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

 خواتین کو بااختیار بنانا انصاف کا تقاضا ہے: آصفہ بھٹو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مملکت بحرین کی بصیرت افروز قیادت اور اس بامعنی اقدام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ دنیا میں صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کو سراہتے ہیں۔ یہ ایوارڈ خواتین کی شمولیت، انصاف اور مواقع کی نمائندگی کرتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضا نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے دروازے کھلنے کی کنجی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
  • صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو
  •  خواتین کو بااختیار بنانا انصاف کا تقاضا ہے: آصفہ بھٹو
  • آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو
  • پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو
  • 27ویں آئینی ترمیم: آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے دیگر نکات پر غور کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو
  •  پاکستان 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پْرعزم: آصفہ بھٹو