پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔
نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے
انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہورہا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کراچی کے لیے اضافی پانی کے منصوبے کا افتتاح کردیا، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے شہر قائد کو پانی ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے یہاں جیالے میئر بنوائے جس کا فائدہ عوام کو ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے فور سمیت کراچی کے لیے کیے گئے دیگر وعدے پورے کریں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے پہچان لیا ہے، ہم انتہا پسندی کی سیاست کے بجائے کراچی کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے نیتن یاہو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دے کر فتح حاصل کی، اور پھر سفارتی میدان میں بھی ہمیں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
انہوں نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑنا چاہتا ہے، لیکن ایسے کسی بھی اقدام کا ہر میدان میں جواب دینے کے لیے ہم تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پنجاب چیئرمین پیپلزپارٹی حب کینال منصوبہ شہباز اسپیڈ صوبائی حکومت کراچی وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی حب کینال منصوبہ شہباز اسپیڈ صوبائی حکومت کراچی وفاقی حکومت وی نیوز انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ بلاول بھٹو کراچی کے کے لیے
پڑھیں:
بات قومی سلامتی کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم