پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین جج کی درخواستوں کی وصولی ست روی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی سست روی کا شکار ہونے سے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔ وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ 7 روز میں صرف 1800 حج درخواستیں جمع ہو سکیں، وزارت مذہبی امور کی حج بکنگ فوری تیز کرنے کی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت کردی۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر کو حج بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، عازمین حج کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی سے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹوئنکل سہیل اور سائبل سہیل نے ملاقات کی۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سہیل سسٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کامیابی نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوینکل سہیل اور سائبل سہیل کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی بیٹیاں کسی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔
کھئیل داس کوہستانی نے سہیل سسٹرز کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اپنے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان وزارت مذہبی امور ٹوینکل سہیل سائبل سہیل وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی