پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے تاہم وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمینِ حج کی بکنگ کے سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس رفتار کے ساتھ کئی عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر سے بکنگ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم سات روز کے دوران صرف 1800 درخواستیں جمع ہوسکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹرز کو فوری طور پر حج بکنگ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزارت کی جانب سے پرائیویٹ آپریٹرز کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر ہے جبکہ عازمین کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اگر بروقت بکنگ نہ بڑھی تو حج انتظامات اور عازمین کی فہرستوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرائیویٹ ا کے تحت
پڑھیں:
سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ،کس کو کونسی وزارت ملے گی؟جانیے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ میں ردوبدل کئے جانے کا امکان ہے،کس کو کونسی وزارت ملے گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رکن اسمبلی اسماعیل راہو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیرلیبر شاہد تھہیم سے وزارت واپس لئے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح سعید غنی سے بلدیات، ناصر شاہ سے وزارت منصوبہ بندی واپس لئے جانے کا امکان ہے۔جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی کا اضافی قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
سعید غنی کو محکمہ لیبر کا قلمدان تفویض کئے جانے کاامکان ہے۔معاون خصوصی جبار خان کو محکمہ ریلیف کا قلمدان دیا جاے گا، معاون خصوصی علی راشد کو آئی ٹی کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
ناصر حسین شاہ کو دوبارہ محکمہ بلدیات دیئے جانے کا امکان ہے۔گیان چندایسرانی کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ میں شامل مشیر و معاونین حصوصی کے قلمدان بھی تبدیل کئے جائیں گے۔
مزید :