کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا
سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے کہاکہ تو پھر وہ(گورنر) عہدہ چھوڑ ان کی جماعت میں شامل ہوجائے ناں۔
عدنان حیدر نے کہاکہ ان کی اتنی موج لگی ہوئی ہے،سر کچھ نہ کرنے کے باوجود اگر آپ کو اتنا بڑا عہدہ مل گیا،آپ جو مرضی کریں،
نصرت جاوید کاکہناتھا کہ کتنی سنجیدگی بات سے ہم اپنا پروگرام شروع کرتے ہیں، عدنان حیدر کاکہناتھا کہ دیکھیں ناں میں تو یہ کہہ رہا ہے کہ اس ملک میں 8فروری کا الیکشن چوری ہوا،آج ایک حکومتی عہدیدار نے اس کی تصدیق کردی۔
سینئر صحافی نے کہاکہ میرا مسئلہ صرف ایک ہے گورنر جو وفاق کا نمائندہ ہے،وہ ووٹ کے بارے میں اس طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا اس کے عہدے کے خلاف ہے۔
’’مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں‘‘بھارتی وزیر اعظم کی’’ ایکس‘‘ پر مقبولیت کا پردہ بھی فاش ہو گیا
اینکرپرسن عدنان حیدر نے سوال کیا کہ یہ گورنر فارغ بھی ہوسکتا ہوگا،اس کا بھی طریقہ کار ہوتا ہوگا، اس پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا کہ سیدھی سادھی بات ہےوزیراعظم کہیں کہ بھئی آپ نے کیا چول ماری ہے،آپ کیا کہہ رہے ہیں،الیکشن کمیشن انہیں طلب کرے،الیکشن کمشنر بڑےتگڑے آدمی ہیں ،وہ گورنر کو نوٹس بھیجیں کہ بھائی تم کیا کر رہے ہو،الیکشن کمیشن کی توہین کا قانون بھی ہمارے ہاں ہے کہ نہیں۔
عدنان حیدر نے کہاکہ المیہ ایک اور بھی ہے ناں سر،کامران ٹیسوری میرے خیال میں چیف الیکشن کمشنر سے زیادہ تگڑی شخصیت ہیں،نصرت جاوید نے کہاکہ دونوں میں مقابلہ کروا لیں ناں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
کامران ٹیسوری کی بات سن کر لگ رہا ہے کہ تحریک انصاف ووٹ چوری ہونے کا رونا صحیح رو رہی تھی۔ انہیں کچھ نہ کرنے کا باوجود اتنا بڑا عہدہ مل گیا ہے۔ وفاقی نمائندہ خود تسلیم کررہا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ چوری ہوا ہے۔ عدنان حیدر: کامران ٹیسوری نے ووٹ کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی ہے، اس… pic.
خیال رہے کہ یوم آزادی کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ بہت سوچ کر ووٹ دینا ، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ نہ دینا، اگر دینا ہے تو دے بھی دینا ، کیا فرق پڑتاہے، پہلے بھی دیا تھا نکلا نہیں تو کیا ہوا۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نصرت جاوید نے سینئر صحافی نے کہاکہ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، مگر انتخابات بارہا مؤخر ہوتے رہے، آئین کے آرٹیکلز 140-A، 219 اور 218(3) کے تحت انتخابات کرانا لازم تھا۔
کمیشن نے 5 بار حلقہ بندیاں اور 3 بار الیکشن شیڈول جاری کیا، مگر عمل مکمل نہ ہوسکا، 13 نومبر 2025ء کو سماعت ہوئی اور 17 نومبر 2025ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا گیا۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15(2) کی ترمیم کو آئین و قانون (آرٹیکلز 218(3)، 140-A، 220، 219، 222) کے خلاف قرار دیا۔
الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعات 50، 219، 224 کے تحت ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تقرری کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی عملہ کمیشن اپنے افسران، عدلیہ یا انتظامیہ میں سے تعینات کرے گا، سیکریٹری یونین کونسل سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اسے انتخابی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات انہی افسران کے ذریعے ہوں گے جنہیں الیکشن کمیشن باقاعدہ نوٹیفائی کرے گا۔
Ansa Awais Content Writer