حکومت کا خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد خواتین کے لیے نئی پنک ٹیکسی سکیم کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد خواتین کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین میں مفت الیکٹرک پنک سکوٹروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، ہم بہت جلد خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم بھی متعارف کروائیں گے، تاکہ وہ زیادہ محفوظ اور سہل سفر کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سے قبل الیکٹرک بسیں اور کراچی میں پنک بس سروس بھی شروع کر چکی ہے، جس کی وجہ سے سندھ خواتین کے لیے مخصوص پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے،سکوٹر سکیم خاص طور پر طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کو آسان بنا سکیں۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا سندھ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، کیونکہ پاکستان کسی بھی شعبے میں حقیقی ترقی اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتا جب تک خواتین کی فعال شمولیت کو یقینی نہ بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنک ٹیکسی سکیم خواتین کے لیے بلاول بھٹو
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔