شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔
نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا، جسے 11 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ کا تو ہم نہیں معلوم لیکن بلاول اسپیڈ کو سب نے دیکھ لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو کے وعدوں کو ایفا کررہے ہیں، مواچھ گوٹھ تک پانی پہنچانے میں جلد کامیاب ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ 30 اپریل تک کراچی میں 2 انڈر پاس اور فلائی اوور مکمل ہو جائیں گے، جبکہ کراچی سے کاٹھور تک روڈ دسمبر تک مکمل کرلیں گے، عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول اسپیڈ تنقید شہباز اسپیڈ شہباز شریف کے فور منصوبہ نیو حب کینال وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز اسپیڈ شہباز شریف کے فور منصوبہ نیو حب کینال وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز اسپیڈ نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.