UrduPoint:
2025-09-27@21:59:38 GMT

پنجاب پولیس میں 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

پنجاب پولیس میں 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا انتظار کرنے والے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، حکومت پنجاب نے 1986آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اہم نکات میں 1986کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

34اضلاع میں 1680سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔کوٹہ کی تقسیم میں 15فیصد خواتین، 10فیصد سابق آرمی اہلکار، 5فیصد اقلیتیں اور 70فیصد اوپن میرٹ ہے۔ اگر کسی کوٹے کے تحت امیدوار دستیاب نہ ہوئے تو وہ نشستیں اوپن میرٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔ویٹنگ لسٹ کی بھرتیوں کے لیے ضلعی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

سیکریٹری ڈی آئی جی ایڈمن اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔دیگر اضلاع میں آر پی او چیئرمین، سی پی او سیکریٹری اور ڈی پی او و ایس ایس پی آئی بی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔21اگست تک تمام ویٹنگ لسٹ کی بھرتیاں مکمل کی جائیں۔ 21اکتوبر تک میڈیکل اور دیگر مراحل مکمل کر کے تقرر نامے جاری کیے جائیں۔یہ مراسلہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو نے متعلقہ افسران کو جاری کیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کا منصوبہ امریکی قانون کی شرائط پوری کرتا ہے۔ اس قانون کے مطابق، اگر ایپ کے چینی مالکان اپنی ملکیت فروخت نہ کرتے تو امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جاتی۔

نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق، نئی امریکی کمپنی کی مالیت قریباً 14 ارب ڈالر ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے قانون کے نفاذ کو 16 دسمبر تک مؤخر کر دیا ہے تاکہ ٹک ٹاک کے امریکی اثاثوں کو عالمی پلیٹ فارم سے علیحدہ کیا جا سکے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شامل کیا جا سکے اور اس منصوبے کے لیے چینی حکومت کی منظوری بھی حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

وینس نے کہا کہ چینی جانب سے کچھ مزاحمت ضرور تھی لیکن ہمارا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایپ کو چلتے رہنے دیا جائے اور امریکی صارفین کے ڈیٹا کو قانون کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے صدر شی جن پنگ سے بات کی، انہیں بتایا کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا آگے بڑھیں۔ چینی سفارتخانہ واشنگٹن نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹک ٹاک کے امریکا میں 17 کروڑ صارفین ہیں اور صدر ٹرمپ نے اس ایپ کو گزشتہ سال اپنی دوبارہ کامیابی میں مددگار قرار دیا تھا۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ پر 1 کروڑ 50 لاکھ فالورز موجود ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی گزشتہ ماہ اپنا باضابطہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ کمپنی مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہوگی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مائیکل ڈیل، روپرٹ مرڈوک اور 4 سے 5 عالمی سطح کے سرمایہ کار اس معاہدے کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب ریپبلکن ارکانِ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے چین سے مکمل علیحدگی ہو۔ جب تک تفصیلات طے نہیں ہوتیں، یہ ضروری ہے کہ یہ معاہدہ امریکی صارفین کو چین سے منسلک گروپوں کے اثر و رسوخ اور نگرانی سے محفوظ رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹک ٹاک چائنا چین صدر ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ میں 102 ارب روپے کے قرضے جاری
  • حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی
  • وفااقی حکومت سے معاہدہ طے، ہنزہ میں 68 روز سے جاری دھرنا ختم
  • سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط
  • پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری
  • سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کردی جائیں، عظمیٰ بخاری
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی اجلاس، مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے
  • مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • راولپنڈی، متاثرین رنگ روڈ کمیٹی مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہی ہے