بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی میں امریکا کے ساتھ ہیں‘ روس
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے بائیولوجیکل ہتھیاروں پر عالمی پابندی لگانے کے ٹرمپ کے فیصلے میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ۔ ۔ ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے ماسکو سے جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کو بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول میں شفافیت اور اعتماد بڑھانے کی جانب تعمیری قدم سمجھتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے رو ز اقوام متحدہ سے خطاب میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بائیولوجیکل ہتھیار بنانا روک دیں۔ انہوں نے بائیولوجیکل ہتھیاروں کی روک تھام کی تعمیل کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجویز بھی پیش کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پڈ عیدن: ٹریفک حادثہ‘ ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-14
پڈعیدن (مانیٹرنگ ڈیسک) پڈعیدن میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ کرم علی، 4 سالہ رحیم، 7 سالہ شیراز اور والدہ امیراں بی بی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد غلام رضا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے مہران ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا۔