بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی کا امریکی فیصلہ درست ہے‘ روس
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روسی حکام کا کہنا ہے کہ بائیولوجیکل ہتھیاروں پر عالمی پابندی کا امریکی فیصلہ درست ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے بائیولوجیکل ہتھیاروں پر عالمی پابندی لگانے کا امریکی فیصلے میں شامل ہوکر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے ماسکو سے جاری بیان میں کہا کہ مذکورہ اقدام کو بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول میں شفافیت اور اعتماد بڑھانے کی جانب تعمیری قدم سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بائیولوجیکل ہتھیار بنانا روک دیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ انہوں نے بائیولوجیکل ہتھیاروں کی روک تھام کی تعمیل کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجویز بھی پیش کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترانہ……………اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-03-2
سالارِ کارواں ہے میرِ حجازؐ اپنا
اس نام سے ہے باقی آرامِ جاں ہمارا
اقبالؔ کا ترانہ بانگِ درا ہے گویا
ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا