امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں جنگلاتی آگ سے پیدا ہونے والا دھواں ہر سال کم از کم 41 ہزار اموات کا سبب بن رہا ہے، اور ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ 2050 تک یہ تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس: جنگلات میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور
سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں موجود زہریلے ذرات انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہورہے ہیں، خاص طور پر پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کے حوالے سے۔
تحقیق کی قیادت اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات پروفیسر مارشل برک نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ کا دھواں ہماری سوچ سے کہیں زیادہ بڑا صحت کا خطرہ ہے۔
دھوئیں کی زہریلی حقیقت
ماہرین کے مطابق جنگلاتی آگ سے نکلنے والا دھواں صرف آنکھوں میں جلن یا سانس کی تکلیف کا باعث نہیں بنتا، بلکہ اس میں شامل باریک ذرات خون میں شامل ہو کر دمہ، دل کے امراض، پھیپھڑوں کے کینسر، قبل از وقت پیدائش اور حتیٰ کہ اسقاط حمل کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس نئی آگ کی لپیٹ میں، 31 ہزار افراد کو انخلا کا حکم
جب آگ صرف درختوں کے بجائے عمارتوں، پلاسٹک اور دیگر کیمیائی مواد کو بھی جلا دیتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والا دھواں مزید زہریلا اور خطرناک ہو جاتا ہے۔
مستقبل کی سنگین صورتحال
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2050 تک جنگلاتی آگ سے ہونے والی اموات میں 64 سے 73 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، جو اس خطرے کو امریکا میں آب و ہوا سے پیدا ہونے والا سب سے مہلک خطرہ، یہاں تک کہ شدید گرمی، زرعی نقصانات اور توانائی کے بحران سے بھی زیادہ بنا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، جنگلی حیات شدید خطرات سے دو چار
ماہر فضائی آلودگی ڈاکٹر جوئل کافمین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جنگلاتی آگ کا دھواں دیگر آلودگیوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلا ہو سکتا ہے۔
ماہرین کی اپیل
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ امریکن لنگ ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر جان بالمز نے کہا کہ یہ تحقیق اس بات کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ جنگلاتی آگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آگ امریکا جنگلات سائنسی جریدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا جنگلات جنگلاتی آگ
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
—فائل فوٹو27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں مجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔
اسلام آباد:…حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے...
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں اس تجویز کی حمایت کرنےکے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سمیت 27ویں ترمیم کی تجویز کے باقی پوائنٹس بھی پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔