پنجاب کے چھ اضلاع میں 20 روپے کرایے پر ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں چلیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ ہونے والی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے ان اضلاع میں پہنچیں گی جہاں برسوں سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ یہ بسیں سمندری راستے سے لائی جائیں گی اور ابتدائی مرحلے میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی بار جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ہر بس میں ایئر کنڈیشننگ، وائی فائی اور خودکار ٹکٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔ بسوں کو خصوصی طور پر معذور افراد کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہر شہری کو آرام دہ اور محفوظ سفر کا موقع ملے۔
مریم نواز کے مطابق یہ منصوبہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو کم لاگت میں معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
Another fleet of 100 electric buses is being loaded at Yantai Port, China, and is expected to set sail tonight.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2025
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صاحبزادہ احمد خان کو ایف پی ایس سی کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق فارن سروس گروپ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر صاحبزادہ احمد خان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس تعیناتی کا دائرہ تین سال کے لیے ہوگا، اور اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کی تعیناتی کمیشن کی کام کی نگرانی اور پبلک سروسز میں اصلاحات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔