ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل کے التوا ء مانگنے پر جسٹس محسن برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی نہ وکیل اور نہ ہی ججز، کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے اور دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر دوں، اس کیس میں بیس تاریخیں ہو چکی ہیں۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کی التوا کی استدعا منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس فرحان غنی کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا؟ عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسلام آباد؛ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ

ویب ڈیسک: اسلام آبادپارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التوا نیا بلاک تکمیل کے قریب ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ ‎محسن نقوی کی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر بلاک میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے تین شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

کہا کہ 2012 سے رکے منصوبے کی تکمیل سے پارلیمنٹرینز کو رہائش کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی، ‎پارلیمنٹ لاجز سمیت عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

‎چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کا ‎منصوبہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا، ‎ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ 

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا مبینہ اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم
  • خورشید شاہ اور اویس شاہ کیخلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل
  • عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کا عندیہ
  • کراچی: اسکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر عدالت برہم
  • جرمانہ ادا کرنے سے جرم ختم نہیں ہوجاتا،جسٹس شفیع
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ بطور گواہ پیش
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبند
  • اسلام آباد؛ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ
  • بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی