نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا سیلابی ریلا گھر‘ بازار اور سکول زیر آب آگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
نوشہرو فیروز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا ہے کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ﺅبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاﺅ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ﺅ2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ﺅ3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی.
(جاری ہے)
دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب آگئیں، گورنمنٹ پرائمری اور مڈل سکولوں میں بھی پانی جمع ہوگیا سیلابی ریلے سے ضلع کی 16 یو سیز کے 445 دیہات سیلاب سے متاثر ہیں، 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔